اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیر اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن )نے عام انتخابات کیلئے 25 خواجہ سراوں کو پہلی مرتبہ بطور مبصر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فافن نے جینڈر انٹر ایکٹو الائنس (GIA) کے تعاون سے معاشرے کے کمزور طبقات جن میں خواتین ، معذوراور خواجہ سراشامل ہیں ،ان کے برابری کے حقوق اور انتخابی عمل میں شرکت کو فروغ دینے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے جس میں ان کو ٹریننگ دی جارہی ہے ۔فافن نے انہیں انتخابی عمل کے دوران انسانی حقوق سمیت دیگر خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنے اور انہیں لکھنے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں جو کہ یہ پولنگ سٹیشن کے اندر موجود رہ کر انجام دیں گے۔براہ راست کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہی فوری طور پر پریذایڈنگ افسر کو مطلع کیا جائے گا جبکہ اس بارے میں فارم کے اندر بھی درج کیا جائے گا جو کہ دن کے اختتام پر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے ۔