اہلیان علاقہ میونسپل کمیٹی چناب نگر کیخلاف سراپہ احتجاج،عوام دشمنی شروع ،پانی بند کردیا گیا،شہریوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر فیصل آباداور ڈی سی چنیوٹ سے اپیل،تمام چارج لے کر ضلعی انتظامیہ کو دے دیا جائے ، PEEDAایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ
چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ)اہلیان علاقہ میونسپل کمیٹی چناب نگر کیخلاف سراپہ احتجاج،عوام دشمنی شروع ،پانی کئی روز سے بند ۔شہریوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر فیصل آباداور ڈی سی چنیوٹ سے اپیل،تمام چارج لے کر ضلعی انتظامیہ کو دے دیا جائے ، PEEDAایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تمام شہری جب سے میونسپل کمیٹی چناب نگر کی جانب سے متنازعہ نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے تب سے احتجاج کر رہے ہیں ۔لیکن میونسپل کمیٹی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام دشمنی شروع کردی ہے اور چناب نگر کا پانی بند کردیا ہے۔پانی بند ہوئے 7 دن گزر گئے عوام ذلیل و خوار پریشان ہیں ۔میونسپل کمیٹی نے کچھ روز تک ٹال مٹول سے کام لیا لوگوں نے میونسپل کمیٹی سے رابطہ کیا کہ پانی بند کیوں ہے تو انہوں نے کہا کہ بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے واپڈا نے ٹربینوں کے کنکشن کاٹ دیئے ہیں بل جمع ہونے کے بعد ہی پانی بحال کیا جائے گا۔جب کہ میونسپل کمیٹی لاکھوں روپے پانی کا بل شہریوں سے وصول کرچکی ہے ۔جو کہ بل جمع کروانے کیلئے کافی ہے ۔اس کے بعد شہریوں نے واپڈا ایس ڈی او چناب نگر کیساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات ہی نہیں ہے ہم نے کسی قسم کا کوئی کنکشن نہیں کاٹا۔شہریوں نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانے کے بعد اب عوام دشمنی کر رہی ہے۔اور شہر پر اپنی دھونس جماناچاہ رہی ہے جوکہ ہمیں بلکل بھی قبول نہیں ۔ سول جج لالیاں کی طرف سے07/12/2017کو جاری ہونے والا سٹے آرڈر تاحال جاری ہے اب معاملہ ہائی کورٹ تک جا پہنچا ہے ۔شہریوں سمیت سماجی اور صحافتی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر فیصل آباد اور ڈی سی چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ چناب نگر کی کرپٹ اور نا اہل انتظامیہ سے تمام چارج لے کر خود انتظامی امور سنبھالیں اور شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی بحال کریں ۔اور میونسپل کمیٹی چناب نگر کی انتظامیہ کیخلاف PEEDAایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔