اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہوچکا ہے لیکن بہت سے مسائل ایسے ہیں جن کی وجہ سے لوگ وہاں جانے کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔ پہلے تو نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی نامکمل تعمیرکا چرچا رہا اور اب ایک نئی چیز نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کے بارے میں افواہیں زیر گردش ہیں کہ یہاں آسیب کا سایہ ہے۔شہر سے 30 کلومیٹر دور واقع ایئر پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے متعدد بار ایسی شکایات کی گئی ہیں جبکہ بعض دیگر لوگوں نے بھی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے آسیب زدہ ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کی ہے۔جس وقت ایئر پورٹ کی تعمیر ہورہی تھی تو اس وقت بھی مزدوروں کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ انہیں یہاں غیر مرئی قوتوں کا اثر محسوس ہوتا ہے۔ بالخصوص رات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ انہوں نے ایئر پورٹ پر غیر انسانی چیزیں دیکھی ہیں۔بعض سکیورٹی گارڈز کی جانب سے بھی ایسی ہی شکایات کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ غیر مرئی قوتوں کی وجہ سے وہ اپنے ہواس کھو بیٹھتے ہیں اور بعض اوقات بے ہوش ہوجاتے ہیں۔