لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صاف پانی کمپنی سکینڈل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو گئے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیب افسران کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف دو بار نیب افسر کے سوالات پر غصے میں آئے لیکن پھر معذرت کرلی۔اس موقع پر نیب افسر نے سوال کیا کہ صاف پانی پراجیکٹ میں داماد کی مداخلت آپ کو معلوم تھی ؟،داماد کے بارے میں سوال پر شہبا ز شریف خاموش رہے ۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو5جولائی کو طلب کررکھا تھا لیکن الیکشن مصروفیات کے باعث وہ آج ہی پیش ہو گئے جبکہ انہوں نے نیب سے ایک روز قبل پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ہدا یت کی گئی تھی کہ شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ لیکر پیش ہوں۔وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سوالات کا جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔صاف پانی کرپشن سکینڈل میں اس سے قبل شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز، داماد عمران علی یوسف، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق رکن اسمبلی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر وحید گل بھی پیش ہو چکے ہیں۔