اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے دو سیٹلائٹ لانچ کر دیئے ہیں جو کہ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیے گئے ، دونوں سیٹلائلٹ چین سے لانچ کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں سیٹلائٹ چین کے ” لانگ مارچ راکٹ “(LM-2C )کے ذریعے صبح 8 بجکر57منٹ پر خلا بھیجے گئے ، جن میں سے ایک سیٹلاٹء” ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ “ جس کا نام (PRSS1) ہے ۔یہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیاہے جو کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ رکھتے ہیں ۔دوسری سیٹلائٹ کا نام PAK-TES-1A ہے ، دونوں سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کیلئے چین لے جایا گیا کیونکہ پاکستان کے پاس انہیں خلا میں بھیجنے کیلئے انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔