چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) رجوعہ سادات پی پی 95 پیپلز پارٹی کے امیدوار سید حسن مرتضیٰ کے ڈیرے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس. کراچی تا پشاور پی پی کا قافلہ بھٹو شہید کے نظریہ کو عام آدمی تک پہنچانے کیلیے جاری ہے. ہر شہر میں لوگوں نے ہمیں محبت اور عزت دی. شاہ محمود قریشی میثاق جمہوریت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے. ہم ملک میں تبدیلی کا نشان ہین جو عام آدمی کے مسائل حل کرین گے.
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی جمہوریت کو کمزور کرنے والی باتیں کرتے ہیں. کارکنان اور امیدواران کو پریشرائز کرنے سے ہم میدان نہین چھوڑیں گے. پاکستان کا المیہ ہے کہ مخصوص قوتیں کٹھ پتلی حکومت بنانے کے درپے ہیں. نواز شریف کو ڈاکٹرز کی سہولت دینی چاہیے. عنایت شاہ اور حسن مرتضیٰ میرے بھائی ہیں کامیاب ہوکر پارلیمان میں اکٹھے عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے. ہمارے جمہوریت کے قافلے کو کئی جگہوں پر روکا گیا مسائل پیدا کیے گئے لیکن ہم چلتے رہیں گے.
صاف شفاف الیکشن کا نعرہ لگانے والے جانتے ہیں حقیقت کیا ہے. ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی گئیں. چاروں صوبوں میں ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے. پی ٹی آئی قیادت کے وزیر اعظم بننے کے چانسز سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے. آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام پروپیگنڈے کے تحت ای سی ایل میں ڈالا گیا. آن دی فلور کہا گیا سپریم کورٹ کے حکم پر ڈالا جبکہ سپریم کورٹ انکار کرتی ہے. انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور پھر سے عوام کی خدمت کرے گی.پریس کانفرنس میں امیدوار این اے 100 سید عنایت علی شاہ ۔ پی پی 94 سید کلیم امیر ۔ ضلعی صدر سید علی رضا زیدی ۔ ڈاکٹر جاوید اقبال قمر ۔ ملک جلیل احمد و دیگر بھی موجود تھے