‘نادرا’ نے اسلام آباد کی عدالتِ عالیہ کو بتایا تھا کہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران 10205 شہریوں نے قومی شناختی کارڈ میں مذہب کے خانے میں تبدیلی کراتے ہوئے خود کو مسلمان سے احمدی درج کروایا۔ پاکستان میں احمدی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شناختی دستاویزات میں مذہب کی تبدیلی کو عدالت کی اجازت سے مشروط کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انہیں لاحق …
