مکرم مبشر زیدی صاحب کی تحریر پڑھنے کو ملی تو سو لفظوں کی کہانیاں حافظے میں تازہ ہوئیں اور وہیں سے یہ مصرعہ عنوان ہوا۔ انگریزی ناول دنیا پہ حکمرانی کر رہا ہے اور اس کی ایک کیفیاتی توجیہہ ایک دفعہ برادرم فیض علی نے اسلام آباد میں بیان کی جو مجھے تا حال علمی اور نصابی توجیہات سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔ اسے میرا نصابی عجز سمجھ لیجئے! کہتے ہیں کہ ایک انگریز لکھاری اپنے گھر کے لان میں …
