ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو،سنا ہے باپ بیٹی اگلے بیٹے جمعے کو پاکستان آرہے ہیں ،بسم اللہ ضرور آو ، خدا کا واسطہ ہے نواز شریف !نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا کیونکہ نیلسن منڈیلا نے 27سال اپنی عوام کیلئے جیل کاٹی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ نوجوانو!آپ کے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہاہے،25 جولائی کو پاکستان کا فیصلہ آرہا ہے،اللہ کبھی کبھی موقع دیتا ہے،تقدیر بدل لو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک دوسرے کوموقع دیتے ہیں،یہ دونوں مک مکا کر کے ملک لوٹتے ہیں،دونوں پارٹیوں نے میثاق جمہوریت کے نا م پرباریاں لیں جبکہ جمہوریت کامطلب مل کرملک کولوٹناتھا۔ 2013 کا الیکشن فکس تھا، امپائر اپنے تھے۔10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کاہوگیاہے،10 سال میں قرضہ 6 ہزارارب سے27 ہزارارب روپے ہوگیا،یہی نہیں 10سال میں ملک میں تباہی آئی،جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے اپنے کوپالتا ہے،تیل مہنگا ہوگا تو ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگی۔کپتان کا کہناتھا کہ قرضے بڑھنے کی وجہ نااہلی ہے،ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن کی قیمت قوم ادا کررہی ہے،شریف خاندان نے پیسا بنانے کیلئے کرپٹ لوگوں کواداروں میں بیٹھایا،اربوں روپیہ ملک سے چوری کرکے لے گئے،بجلی اور گیس پر ٹیکس لگانے پڑیں گے جبکہ آج بنگلا دیش،بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے منی ٹریل دی،60 دستاویزات سپریم کورٹ میں دی ہیں ، یہی نہیں سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کی تلاشی دی ہے۔ مہذب معاشرے میں وزیراعظم پکڑا جاتا تو گھر سے باہر نہیں نکلتا لیکن انہیں پاکستان سے 300 ارب روپے باہر لے جانے کا حساب دیناہے۔