کچھ دن پہلے پاکستان کے نئے آرمی چیف کا اعلان ہوا اور اس اعلان کے ساتھ ہی منفی اور مثبت خبریں آنا شروع ہوگئيں۔ اس کے اگلے دن سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف قادیانی ہیں۔ افغان ٹائمز اور ایک اور غیر ملکی اخبار نے بھی اس بارے میں لکھا۔ کسی نے ان کو ملک دشمن، کسی نے ان کو اسلام دشمن اور کس نے ان کو قادیانی بیرونی ایجنٹ قرار دیا۔ …
چھاونی کےکنویں سےکتا نکالناہوگا
بہت پرانی کہاوت ہے کہ کنویں میں کتا گر گیا تو فتوی آیا کہ چالیس ڈول پانی نکال دیں تو پانی پاک اور قابل استعمال ہو جائے گا۔ سادہ لوح عوام الناس بھاگے بھاگے واپس گئے کہ چالیس ڈول پانی تو نکال دیا مگر پانی سے بد بو نہیں گئی۔ پوچھا کہ کیا کتا نکالا۔۔۔؟ کہا نہیں ۔۔کتا تو نہیں نکالا۔ تو جب تک کتا نہیں نکالو گے ، بد بو نہیں جائے گی۔! یہ تازہ ترین الزام جو ایک …
ملک ہی جیل بن گیا آخر
چند ماہ قبل توہین مذہب، توہین رسالت اور دراصل توہین ملائیت کے قوانین کے تناظر میں کچھ اشعار ہوئے جن میں ایک شعر یہ تھا کہ، ملک ہی جیل بن گیا آخر۔ قید ہے جس میں آسیہ بی بی۔ جیلیں تو پاکستان کی راقم نے اندر سے بھی اندر تک دیکھ رکھی ہیں اور انسانیت کے قابل قدر جذبوں اور دل کھینچ امیدوں کی جیسی مٹی پلید ہوتی ہے وہاں پر اس پہ کجھ زیادہ لکھنے کی بھی ضرورت نہیں …
سات ستمبر کا دن اور ریاست کے خلاف جشن
ابھی کچھ عرصہ قبل ہی حمزہ علی عباسی نے میڈیا کے ذریعے ایک بحث اٹھائی کہ کیا احمدیوں کو انسان سمجھنا چاہئے؟ اسکے خلاف ایک طوفان برپا ہوگیا۔ کہا گیا کہ طے شدہ امور کو چھیڑا جارہا ہے۔ عوامی جذبات کو انگیخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کے امن و امان سے کھیلا جارہا ہے۔ گویا احمدی نہ ہوئے بارود کا ڈھیر ہوگئے جسے ایک بنیادی انسانی حقوق کے سوال سے بھی آگ لگ جائے گی جس میں …
وہی خطہ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں
فریقین وہی تھے۔ مقدمہ بھی ایک ہی تھا۔ دلائل بھی وہی تھے۔ فیصلہ مگر مختلف ہوا تھا۔ پہلے ایک فریق کے حق میں اور دوسری بار دوسرے فریق کے حق میں۔ جی ہاں پہلا فیصلہ ریاست نے 1953 میں کیا تھا ۔ اور دوسرا 1974 میں۔ ایک فریق کے دلائل تھے کہ ریاست کو اپنے شہریوں کے مذہب کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔ دوسرا فریق پہلے فریق کو غیرمسلم قرار دلوانا چاہتا تھا۔ اسکی وجوہات مذہبی اختلافات کے …
درداں کولوں لو شہادت – قسط چہارم
یہ مصرعہ جو عنوان بنا ہے یہ منو بھائی کی ایک نظم سے مستعار لیا ہے اور آگے بڑھنے سے پہلے یہ پورا بند سن لیں تو بات زیادہ واضح ہوتی چلی جائے گی۔ درداں کولوں لو شھادت زخماں توں تصدیق کرا لو ساڈے ایس مقدمے اندر۔ سانوں وی تے گواہ بنا لو۔ پچھلے مضامین میں سے کچھ جو سوشل میڈیا پہ شائع ہوئے تو بہت اچھے اور وسیع رد عمل کے ساتھ ساتھ کوئی دو سو کے قریب گالیاں …
کھوتے پہ بیٹھ کےنیزہ بازی کا شوق
بچپن میں بہار کے موسم میں ہمارے گاوں کے ساتھ سیدھی سیم نالے کی پٹڑی پہ گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی مشقیں شروع ہو جاتیں اور ہم دس گیارہ سالہ لڑکوں کو دیکھنے کے بعد کرنے کا جنون سوار ہو جاتا تھا۔ اب نیزہ بازی کے لئے شوق اور فن کے ساتھ گھوڑا، عمر و تجربہ نیزہ اور دیگر لوازمات بھی درکار تھے جن کا حل میرے ایک چچا زاد نے یہ نکالا کہ کمہاروں کا کھوتا پکڑ کے …
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے – حصہ دوئم
حمزہ حمزہ کھیلتے اخبارات اور سوشل میڈیا کو اب کچھ دن ہونے کو آئے ہیں مگر بہت سی کہنے کی باتیں ابھی باقی ہیں۔ ہڑبونگ مچنے پہ تالیاں پیٹتے تماشائیوں اور خیالی غیرت پہ جھاگ اڑاتے سودائیوں سے گذارش ہےکہ۔ ۔علامہ اقبال کے مطابق نالہ ہے بلبل شوریدہ تیرا خام ابھی۔ اپنےسینےمیں اسےاور ذرا تھام ابھی۔ یہ مد نظر رکھیں کہ حمزہ عباسی کے سماجی و سیاسی تناظر میں اٹھائے گئے سوال سی احمدیوں کو پاکستانی علماء اور حکومت کی …
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے
حمزہ علی عباسی نے وہ چھپکلی کھا لی جو پاکستانی معاشرے کے منہ میں کئی دھائیوں سے اٹکی ہوئی تھی۔ اب کوڑھ کی چھائیاں جہاں تہاں نمودار ہو رہی ہیں اور اس بار ایک بد قسمتی یہ بھی شامل حال ہے کہ حمزہ عباسی کے نانکوں دادکوں میں کوئی احمدی بھی نہیں ملا۔ اب ایک نجیب الطرفین سنی نے ایسا کٹا کھول دیا ہے اور کوئی لنک بھی نہیں بن پا رہا کہ یہ یہودیوں نے پیسے دے کر حمزہ …
کیا ہمیں واقعی آرمی پبلک سکول پشاور پہ حملہ کی پرواہ ہے؟
آج 16 دسمبر کو پوری قوم یہ سوچنے پر مجبورہو گئی ہے کہ کیا قصورتھا ان بچوں کا ؟ کیا یہی کے وہ پاکستانی تھے، کیا پاکستانی ہونا اتنا بڑا جرم ہے ؟ پاکستانی ہونا اتنا بڑا جرم نہیں البتہ پاکستان میں رہنا جرم عظیم ہےکیوںکہ یہی پاکستانی جب یورپ اورامریکہ میں آ کر بستے ہیں تو ان کی جان،مال،اولاد ہر چیز محفوظ ہو جاتی ہے۔ المیہ تو یہ ہے کہ ہماری سیاسی و عسکری قیادت کو اس چیز کا …
کیا عمران خان کی تبدیلی کینیڈا نےکھو لی؟
تبدیلی کے بغیر ترقی نا ممکن ہے، جو لوگ اپنی سوچ نہی بدل سکتے وہ تبدیلی نہی لا سکتے۔ آج کل پاکستان میں گلی گلی کوچہ کوچہ تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگ رہا ہے، اور اس تبدیلی کے سب سے بڑے دعوہ دار عمران خان صا حب ہے۔ عمران خان کابلِ ستائش اس وجہ سے ہے کیوں کہ وہ پاکستان کے پہلے لیڈر ہیں جو تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلےاورعوام کو اس تبدیلی کے جادو میں قابو کرنے میں …
جس معاملے میں مذہب سامنے آجائے وہاں قوانین پیچھے چلے جاتے ہیں، سپریم کورٹ کے ریمارکس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے شرانگیز اور گستاخانہ مواد کی اشاعت میں ملوث قادیانی ملز م طاہر مہدی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں جس معاملے میں مذہب آ جاتا ہے، وہاں قوانین پیچھے چلے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم طاہر مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل عابد حسن منٹو نے موقف اختیار …