اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم جاری کر دیاہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب ک اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدیدہوجائےگا،ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومددکرناہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے۔