اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے سوشل میڈ یا پر لیگی ٹرولز کو خبر دار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مارووی میمن نے کہا کہ تمام لیگی ٹرولز کو خبر دار کرتی ہوں کہ مجھ سے پنگا نہ لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مہذب خاتون ہوں اور ابھی اپنا منہ نہیں کھول رہی لیکن جو کچھ میں نے برداشت کیا اگر اس کے بجائے میں نے اپنا منہ کھولا تو یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہو گا ۔
اس ٹوئٹ پر خرم اعوان نامی شخص نے سوال کیا ”کیا برداشت کیا ہے تم نے ؟اس بار ٹکٹ نہیں ملی ؟“
جواباً ماروی میمن نے کہا کہ میں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا کیونکہ میں اس دوہری پالیسی اور گڈ کوپ ،بیڈ کوپ اور اداروں سے مخالفت کی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پارٹی کے اندر بھی بہت سے مسائل ہیں جو صحیح وقت آنے پر بتاﺅں گی ۔
عادل نامی شخص نے کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز کی اکثریت نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے اتفاق کرتی ہے ،ا گر آپ کا اختلاف ہے تو آپ پارٹی چھوڑ دیں ۔
اس پر جواب دیتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز کی اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتی ،البتہ 25جولائی کو بیانیے کا ٹیسٹ ہو جائے گا ۔