چناب کالج چنیوٹ میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد ہوا ۔ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی پی او نے محفل میلاد میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نبی پاک ﷺ کی مداح سرائی کر رہے ہیں وہاں ہم پر یہ لازم ہے کہ نبی کریم ﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عملدرآمد کرکے ہم خود ایک اچھے انسان بنے اور اس معاشرے کو اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر بنائیں ۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک نبی پاک کا امتی ہو اور جھوٹا ہو ، امتی ہو اور دھوکے باز ہو ، امتی ہو اور اپنے ساتھ والے مسلمان بھائی کو کافر کہے۔ یہ کیسی قوم ہے جو امتی ہونے کا دعویٰ بھی کرے اور بچیوں کی پیدائش پر غمزدہ ہو ،یہ ممکن نہیں ہے۔ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی دن جو اسلامی تعلیمات کا سبق دیتا ہے اس کی روح کو سمجھیں ۔ جس دن اس قوم نے اور ہم سب نے اس دین کی اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کی روح کو سمجھ لیا تو اس دن اس امت کو اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Yes thought and practical is two difrent issue this is practically faliar nation in my point of knoladge 53 Islamic cuntry in worlad but all is faild in practical life no think tanker no researcher university no one uni Betsy have own practical educational thought all is copier that's a falier of basic Islamic think tanker are suplying own education but not practical perfect just short cuts teaching no productive way deveolping national ire Islamic thought that's what i found so for in my life 50 year experiance of life jzakallah