بشام (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں،دونوں باپ بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیتاہو،دونوں کا شرم سے سر جھکانا چاہئے اور آ ایسے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔
بشام میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نواز شریف اور سندھ میں آصف زردار ی کرپشن کے گاڈفاڈر ہیں ،یہ دونوں مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو زرداری نے اس کی مدد کی ، دونوں نے ملکر باریاں لیں اور فرینڈلی اپوزیشن کی،میں ایک گیند سے نواز اور زرداری کی وکٹ لینے کا انتظار کر رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی اور عدالت میں جھوٹ بولاجعلی کاغذات دیئے ،وہ عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے، انہوں نے بوگس قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور نوازشریف اورمریم نوازایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیتاہو،نواز شریف نے قوم کے اربوں روپے چوری کئے،چھوٹی چوری کرنے والوں سے جیلیں بھریں پڑیں ہیں جبکہ ملکی خزانے کی چوری کرنے والے دھندناتے پھر رہے ہیں،دونوں کاشرم سے سر جھکانا چاہئے اور آ ایسے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔