روس(ویب ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ روس اور کروشیا کے مابین کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے روس کو پنلٹی شوٹ آؤٹس میں تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ روسی شہرسمارا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے دلچسپ مرحلے میں روس کو 4.3سے شکست دے دی ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0۔2 سے شکست دے کرپہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0۔2سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاتھا-پہلے کوارٹرفائنل میچ کی ابتدا سے ہی انگلینڈ کی ٹیم حاوی نظر آئی اور سوئیڈن کی ٹیم میں فنشنگ کی واضح کمی نظر آئی۔میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو ایک کارنر ملا اور ینگ کی جانب سے مارے گئے اس کارنر پر میگوئیر نے گول سکور کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے دوسرے ہاف کی ابتدا میں ہی سوئیڈن نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ کے گول کیپر پک فورڈ نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ میچ کے 59ویں منٹ میں سوئیڈن کو اس وقت دھچکا لگا جب دفاعی کھلاڑیوں کے ناقص کھیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلی ایلی کو گول کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے ہیڈر کے ذریعے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی، سوئیڈن کی ٹیم کوشش کے باوجود میچ میں کوئی بھی گول سکور نہ کر سکی ۔دوسرا کوارٹر فائنل میچ جو میزبان روس اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ،مقررہ اوراضافی وقت میں دو دو گول سے برابر رہا اس لئے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں روس کے کھلاڑیوں نے پہلی اور تیسری شوٹ ضائع کر دیں جبکہ کروشیا کے کھلاڑی نے دوسری شوٹ ضائع کی جس کی وجہ سے کروشیا تین کے مقابلے میں چار گول سے میچ جیت گیا ۔پہلاسیمی فائنل فرانس اور بیلجیم کے درمیان 10جولائی کو ہو گا اوردوسرا سیمی فائنل کروشیا اور انگلینڈ کےدرمیان 11جولائی کو ہو گا