کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیاجس میں خاتون مریضہ نفیسہ میمن کومکینیکل ہارٹ لگایا گیا۔
ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چودھری نے کی جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ آج پہلی باردل کی مصنوعی سرجری کی گئی ، ایک آپریشن پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔واضح رہے کہ نفیسہ میمن کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا، 62سالہ نفیسہ میمن پہلی مریض ہیں جنھیں یہ مکینیکل دل لگایا گیا اور یہ دل ایسے مریضوں کو لگایا جاتا ہے جن کا دل ناکارہ یا کمزور ہوجائے ،اس کے ذریعے متاثرہ مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔