چناب نگر – 25 سالہ بیوی نے دودھ میں زہر ڈال کر65سالہ شوہر کو ابدی نیند سلا دیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ محلہ دارالصدر میں 25سالہ شادی شدہ لڑکی ملیحہ نے اپنے 65 سالہ شوہر بشارت کو دودھ میں زہر ملا کر پلا دیا جس سے وہ جان بحق ہو گیا

ملزمہ ملیحہ نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اسکا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے اسے قتل کیا ہے ، مقتول بشارت نے ملزمہ ملیحہ سے دوسری شادی کی تھی اسکی پہلی بیوی اور بچے پاکستان سے باہر رہائش پزیر ہیں ، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں بھجوا دیا ہے جبکہ تھانہ چناب نگر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 230 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔